پاک فوج نے کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا

October 21, 2016

پاک فوج کی ٹیم نے لندن میں منعقدہ بین الاقوامی مشقیں کیمبرین پیٹرول 2016 میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔ ان مشقوں میں 120 ممالک کی افواج نے حصہ لیا تھا اور یہ دنیا کی مشکل ترین اور سب سے باوقار مشقیں مانی جاتی ہیں۔

بین الاقوامی مشقیں کیمبرین پیٹرول 2016 میں حصہ لینے والی 120 ممالک کی افواج میں بھارت، میکسیکو، بیلجیئم، برازیل، آئرلینڈ، اٹلی اور کینیڈا کے پیٹرولنگ دستے بھی شامل تھے۔

ان مشقوں میں فوج کی جنگی و قیادتی صلاحیتوں، نظم و ضبط، اور جسمانی و زہنی مضبوطی کا امتحان لیا جاتا ہے۔برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے پاک فوج کو گولڈ میڈل جیتنے پر دلی مبارک باد دی اور کہا کہ یہ کامیابی پاک فوج کی اعلی ترین پیشہ ورانہ اور تربیتی مہارت کا ثبوت ہے۔

پاک فوج نے اس سے قبل 2010 اور 2015 میں بھی کیمبرین پیٹرول مشقوں میں گولڈ میڈل جیتےتھے۔