اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی غربت اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے، پروفیسر عون محمد سعیدی

October 21, 2016

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جامع مسجد الفاروق ماڈل ٹاؤن بی میں حفظ قرآن اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،مفتی پروفیسر عون محمد سعیدی نے کہا کہ قرآن کےاحکامات کے مطابق اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی غربت اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے، پاکستانی قوم قرآن کے ساتھ تعلق مضبوط کرے تاکہ دنیا اور آخرت کی نعمتیں مل سکیں،مفتی محمد کاشف نے کہا کہ قرآن مکمل دستور حیات ہے،مفتی مطلوب احمد سعیدی نے کہا کہ قرآن پاک صحیفہ انقلاب ہے،علامہ قاضی غلام ابو بکر نے کہا کہ دین کی ترویج و اشاعت میں مدارس کا اہم قردار ہے،مفتی امیر احمد نوری نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں،مولانا غلامصطفیٰ نے کہا کہ جب تک قرآن پڑھنے والے دنیا میں رہیں گے قیامت قائم نہیں ہوگی،کانفرنس میں علامہ قاضی ثانی ثقلین،علامہ کوکب ریاض اویسی،علامہ غلام یاسین چشتی،مولانا محمد اکرام،قاری غلام عباس قمر،قاری ذولفقار نقشبندی،حافظ محمد عدیل اشرف،مولانا شہزادعباسی،حاجی بشیر احمد،مولانا خلیل مہروی،قاری ظفر مہروی،مولانا آصف،اکرم بیگ اور دیگر نے شرکت کی۔