آر پی او کا اردل روم، 18 پولیس افسران کو محکمانہ سزائیں

October 21, 2016

سرگودھا(نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید نے آر پی او آفس سرگودھا میں اردل روم کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے افسران و ملازمان کو ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی برتنے پر مختلف سزائیں سنائیں۔ ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سرگودھا ذوالفقار حمید نے پولیس افسران و ملازمان کی اپیلوں کی سماعت کی ۔ آر پی او سرگودھا نے اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئےمختلف پولیس افسران عبدالقیوم، لقمان، آصف علی، محمد مختار،سعید، اکبر حیات، الطاف حسین، غلام شبیر، محمد اکرم، مقبول حسین، ندیم احمد، زمرد محمود، محمد اشرف، محمد لقمان، دوست محمد، شیر علی، بشارت حسین اور جاوید اختر کو مختلف محکمانہ سزائیں سنائیں۔ آر پی او ذوالفقار حمید نے کہا کہ جس طرح اچھی کارکردگی پر انعامات سے نوازا جاتا ہے اسی طرح ڈ یوٹی میں غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کا احتساب بھی کیا جائے گا۔