شہرمیں احتجاجی مظاہرے، ٹریفک کانظام درہم برہم

October 21, 2016

لاہور (نمائندہ جنگ،کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف مقامات پرمظاہروں کی وجہ سے شہر بھر کی ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا۔شدید ٹریفک سے مال روڈ اور اردگرد کی سڑکوں پر ٹریفک بلاک ہوگئی، لوگ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔ پولیس نے مال روڈ کی اردگرد کی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے اس طرف جانے والی ٹریفک روک کر ٹریفک کو دوسرے علاقوں کی طرف موڑ دیا جس سے اردگرد کی سڑکوں مال روڈ، جیل روڈ، ڈیفنس روڈ، شملہ پہاڑی، لارنس روڈ، گنگا رام روڈ، گڑھی شاہو اور دیگر علاقوں میں اکثر اوقات ٹریفک بلاک ہوتی رہی۔ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے سی سی پی او آفس کا عقبی دروازہ کو کھول دیا گیا اور ملازم اور سائلین اسی طرف سے آتے جاتے رہے۔