7مختلف زبانیں بولنے والی 4سالہ ننھی بچی

October 21, 2016

یوں تومادری زبان کے علاوہ دوسرے ممالک کی زبانیں سیکھنا اور فر فر بولناہر کسی کے بس کی بات نہیں ، کم عمری میں تو اور بھی زیادہ مشکل ہے۔

روس سے تعلق رکھنے والی 4سالہ بیلا نامی ننھی پری کے پاس ذہانت کے ساتھ ساتھ تیزی سے سیکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہے جس کے باعث وہ اب 7 زبانیں باآسانی بولتی نظر آتی ہے۔

روسی رئیلٹی شو میں آنے والی بیلا نے اپنی مادری زبان کے ساتھ ساتھ انگریزی، جرمن، فرنچ، ہسپانوی، چینی اورعربی زبان میں بات چیت کرکے سب کو حیران کردیا۔

بیلا نے یہ زبانیں صرف دو سال کی عمر سے سیکھنی شروع کیں اور اب اسے ان تمام زبانوں پر عبور حاصل ہے۔