سانحہ بلدیہ: حماد صدیقی ، عبدالرحمان بھولا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

October 22, 2016

سانحہ بلدیہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو مفرور ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کاحکم دے دیا۔ملزمان میں حماد صدیقی اور سیکٹر انچارج عبد الرحمن بھولا شامل ہیں۔

سانحہ بلدیہ کیس میں سماعت کے دوران کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو مفرور ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کاحکم دے دیا۔

ملزمان میں حماد صدیقی اور سیکٹر انچارج عبد الرحمٰن بھولا شامل ہیں۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ،ایف آئی اور دیگر کو خط ارسال کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں 259 افراد جل کر جاں بحق ہو گئے تھے۔