ذہنی مریض کو سزا ایمنسٹی کا اظہار افسوس

October 22, 2016

کراچی( جنگ نیوز )شیزوفرینیا کی بیماری کا شکار شخص کے بارے میں عدالت عظمی کے فیصلے پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے امداد علی کی سزائے موت پر عملدرآمد ہوتا ہے تو یہ انتہائی قابل مذمت ہوگا۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ فوجداری نظام انصاف میں ذہنی معذوری سے متعلق بین الاقوامی قوانین بہت اہم ہیں جو کہ ذہنی بیماری میں مبتلا افراد کی طرف سے کسی جرم کی توجیہہ تو نہیں ہیں لیکن ان کو دی جانے والی سزا کا تعین کرنے میں اہم ہیں۔