پاکستان اورقومی اداروں کا مخالف مسلم لیگی نہیں ہوسکتا‘پرویزالٰہی

October 23, 2016

اسلام آباد/ لاہور(ایجنسیاں ) مسلم لیگ (ق) کے سینئرمرکزی رہنماچوہدری پرویزالٰہی نے اپنی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور قومی اداروں کا مخالف مسلم لیگی نہیں ہو سکتا‘ مودی اور نوازشریف ایک پیج پر ہیں، پاکستان کی سلامتی اور قومی اداروں کے تحفظ کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو عمران خان کے ساتھ ایک پیج پر آنا ہو گا۔ ملاقات میں 2نومبر کے دھرنا پر بھی مشاورت کی گئی‘ اس موقع پر مسلم لیگ (ق)نے تحریک انصاف کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں کوئی مسلم لیگی خاموش نہیں رہ سکتا۔