سانگھڑ: مبینہ چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا

October 23, 2016

سانگھڑ میں مبینہ طور پر چوری کیلئے ایک گھر میں داخل ہونے والے شخص کو اہل علاقہ نے پکڑ لیا ۔ مبینہ چور کو مارنے پیٹنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واقعہ ضلع سانگھڑ کے علاقہ زاہد ٹاون میں پیش آیا، جہاں شیوا رام نامی شخص کے گھر میں ایک شخص مبینہ طور پر چوری کیلیے داخل ہوا تو اسے اہل محلہ نے پکڑ لیا۔

موقع پر موجود لوگوں نے مبینہ چور کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کا نام ارباب بھمبرو ہے، جو محلہ کوٹ سلطان کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔