پھر سے ڈینگی کیوں؟

October 25, 2016

ہمارے حکمرانوں کا المیہ یہ ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال یا ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لئے محض وقتی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور آنے والے وقت میں ایسی کسی صورتحال کے خطرات کو کم کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتے۔ کچھ ایسا ہی رویہ ڈینگی وائرس کے حوالے سے اپنایا گیا ہے۔ چند سال قبل جب پاکستان میں ڈینگی وائرس آیا تھا تو اس بیماری کی وجہ سے بے شمار انسانوں کو زندگی کی بازی ہارنا پڑی تب بھی انتظامیہ کی طرف سے محض وقتی منصوبہ بندی سامنے آئی اور اس وائرس کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے۔ یہی وجہ ہے کہ آج اتنے سالوں بعد پھر سے ڈینگی وائرس ملک کے مختلف حصوں میں سر اٹھا رہا ہے۔ حکومتی عہدیداران اور انتظامیہ کو عوام الناس کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے مستقل بنیادوں پر کوششیں کرنا ہو ں گی۔
(سیدہ شباہت فاطمہ)
(shabahat285gmail.com)

.