برلن میں پاکستانی تارکین وطن کا مظاہرہ

October 25, 2016

برلن (جنگ نیوز) جرمنی میں پاکستانی تارکین وطن نے ملک بدری کے خلاف دارالحکومت برلن کیشاہراہوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرے میں شریک درجنوں افراد نے اس دوران تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور یہ احتجاج برلن کے معروف برانڈنبرگ دروازے پر ختم ہوا۔