چینی فرم کی ڈیجیٹل کیبل اور ڈی ٹی ایچ سیٹ کی فیکٹری لگانے میں دلچسپی کا اظہار

October 25, 2016

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چائنیز فرم "ٹیلی کاسٹ ٹیکنالوجی کارپوریشن" کے ایک وفد نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم سے ملاقات کی۔ وفد کے سربراہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور ملک میں ڈیجیٹل کیبل اور ڈی ٹی ایچ میں استعمال آنے والے سیٹ ٹاپ باکسز بنانے کی فیکٹری لگانے میں دلچسپی ظاہرکرتے ہوئے پیمرا سے تعاون کی درخواست کی۔ چیئرمین پیمرا نے وفد کو مکمل تعاون کا یقین دلایااور ایک تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کا کہا تاکہ متعلقہ محکموں سے رابطہ کرکے اس سلسلے میں ایک پالیسی وضع کی جائے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور جلد از جلد سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے ۔