بلاول31اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے ، پشاوربھی جائیں گے

October 25, 2016

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 31 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے اور یہاں تین چار روز قیام کے بعد پشاور جائیں گے ، بلاول بھٹو زرداری عمران خان کے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان سے پیدا صورتحال پر پارٹی رہنمائوں سے صلاح و مشورہ کریں گےجبکہ پارٹی کو فعال بنانےکیلئے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔