کوئٹہ دہشت گردی کے بعد سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

October 25, 2016

کوئٹہ میں دہشت گردی کے بعد کراچی سمیت سندھ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صوبے بھر کے حساس اور سرکاری مقامات کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ہائی الرٹ کے باعث تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانوں میں موجود رہیں۔

آئی جی سندھ نے کراچی کے داخلی راستوں اور ناکوں سمیت سندھ بھر میں موجود پولیس ٹریننگ کالجز اور پولیس اسکولوں کی سیکورٹی بھی سخت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔