نیا ہیتھرو رن وےM25موٹروے پر تعمیر ہو سکتا ہے

October 27, 2016

لندن (جنگ نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ہیتھرو ائر پورٹ پر تیسرے ائرپورٹ کی تعمیر سے جہاز M25موٹر وے کے اوپر سے پرواز کریں گے۔ کرس گریلنگ نے کہا کہ نئے رن وے کی تعمیر کے لئےM25 کے لئے ایک سرنگ کی تعمیر کی بہ نسبت یہ کم قیمت اور فوری دستیاب ہوگا اور دوران تعمیر ڈرائیورز کم متاثر ہوں گے۔ تھریسا مے نے وزیراعظم کے وقفہ سوالات کے دوران ہیتھرو کی توسیع کے لئے حکومت کے منصوبے کا دفاع کیا۔ وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو بتایا کہ یہ سکیم فضائی آلودگی کے معیار کے عین مطابق ہے۔ وہ تیسرے رن وے پر لڑنے والی ٹوری رکن پارلیمنٹ تانیہ میتھیاز کے ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔ لندن ہیتھرو پر تیسرے رن وے کی تعمیر کے لئے حکومت کی طویل عرصے سے حمایت پر کابینہ کے وزرأ بورس جانسن اورجسٹن گریننگ نے بھی تنقید کی ہے اور کنزرویٹیو رکن پارلیمنٹ زیک گولڈ سمتھ نے استعفیٰ دے دیا۔ اس فیصلے کو عدالتوں میں بھی چیلنج کئے جانے کے خدشات کا سامنا ہے۔ رچمنڈ کونسل لیڈر لارڈ ٹرو نے بی بی سی ریڈیو 4کے ٹوڈے پروگرام میں بتایا کہ وہ قانونی مشاورت کر رہے ہیں۔