بلدیہ عظمیٰ کے منجمد اکائونٹس ،گورنر اور سندھ حکومت آمنے سامنے

October 28, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمی کراچی کے اکائونٹس منجمد کرنے کے سلسلے میں گورنر سندھ اور صوبائی حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں۔ گورنر سندھ نے بلدیہ عظمی کراچی کے اکائونٹس منجمد کرنے کا نوٹس لے لیااور فوری منجمداکاونئٹس بحال کرنے کی ہدایت جاری کیں مگر ان ہدایات پر عمل نہ ہو سکا، سندھ حکومت کی ہدایت پر فنانس ڈپارٹمنٹ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت صوبے بھر کی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین ایڈمنسٹریشن کے تمام بینک اکائونٹس اور فنڈز منجمد کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق قانونی طور پر ان اکاونٹس کی بحالی کے لیے بھی سندھ حکومت کی ہدایت ضروری ہے گورنر براہ راست صوبائی وزارت خزانہ کو ہدایت جاری نہیں کر سکتے۔