پائیدار امن کیلئے کاروباری طبقےکا کردار اہم ہے، گورنر سندھ

October 28, 2016

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہےکہ قیام امن سے ملک میں اعتماد کی فضاء بحال ہورہی ہے۔ پائیدار امن کے لئے نجی شعبے اور کاروباری طبقے کا کردار اہم ہے۔

گورنر سندھ نے ان خیالات کا اظہار سی ای او سمٹ سے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم کرادار ادا کیا ہے۔ جو کامیابی حاصل کی ہیں انہیں خراب کرنے کا کسی کو موقع نہیں دیں گے۔

انہوں نےکہا کہ ہرپاکستانی کا خواب ہے کہ کراچی، سندھ اور پورے ملک میں امن قائم ہو۔ اس مقصد کے حصول تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے لئے نجی شعبے اور کاروباری طبقے کا کردار اہم ہے۔کاروباری طبقے کو سیکیورٹی کا جو ماحول درکار ہے وہ ا نہیں فراہم کریں گے۔