لال حویلی اور اطراف سے کنٹینر ہٹا دیئے گئے،راستہ بحال

October 29, 2016

راولپنڈی میں لال حویلی اور اطراف سے کنٹینر اور رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے سامنے اور اطراف سے پولیس نے تمام کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹا کر آنے جانے والے تمام راستوں کو کھول دیا ہے۔

اس کے علاوہ باقی تمام اہم مقامات سے بھی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ شہر میں معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں ۔