وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

November 02, 2016

وزیر اعظم کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح دس بجے اسلام آباد میں ہو گا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی صورتحال سمیت عدالت عظمی میں جاری پاناما مقدمے پہ بھی ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اجلاس میں کمپنیز ترمیمی بل پر بھی غور ہو گا۔