ٹرمپ کیخلاف جنسی زیادتی کیس کی سماعت 16 دسمبر کو ہوگی

November 02, 2016

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جنسی زیادتی سے متعلق کیس کی سماعت 16 دسمبر کو ہوگی۔

ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی نئی ای میلز منظرعام پر آتے ہی تحقیقات کا آغاز ہوگیا لیکن ٹرمپ کےخلاف جنسی زیادتی کیس کی سماعت الیکشن کے بعد ہوگی۔

امریکی میڈیا کےمطابق ایک خاتون نےالزام لگایا ہےکہ 1994 میں ٹرمپ اور جیفری اپسٹن نےجب اس پر جنسی حملہ کیا تو اس کی عمر محض تیرہ برس تھی۔

خاتون نے اس سال مئی میں کیلیفورنیا کی عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم ان کی درخواست متعلقہ دفعات پر پورا نہ اترنے پر خارج کردی گئی تھی،اب کیس کی سماعت مین ہیٹن کی فیڈرل عدالت میں 16 دسمبر کو ہوگی۔