کولمبیا: حادثے کے شکار طیارے کا ایندھن ختم ہو گیا تھا

December 02, 2016

بگوتا( جنگ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے بارے میں ملنے والی ایک آڈیو ریکارڈنگ سے پتا چلا ہے کہ حادثے سے قبل جہاز کا ایندھن ختم ہو گیا تھا،یہ خصوصی طیارہ جنوبی برازیل سے کولمبیا کے شہر میڈیلن جا رہا تھا کہ پیر کو دیر گئے منزل سے کچھ دور ایک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔