نومنتخب امریکی صدر کو ٹویٹر نے تنبیہ کردی

December 02, 2016

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹرنےتنبیہ کی ہے کہ اگر انہوں نے دھمکی آمیزبیانات پوسٹ کرنا بند نہیں کیےتو اکاونٹ بند کردیا جائےگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز بیانات پوسٹ کرنے پر ڈونلڈٹرمپ کااکاونٹ بندکیاجاسکتاہے، اشتعال انگیز بیانات اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

ویب سائٹکے اصول اس کی اجازت نہیں دیتے، یہ اصول سب پر یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں، کسی کو استثنا حاصل نہیں۔