سنی لیون، بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت

December 03, 2016

کراچی(جنگ نیوز) بھارت میں یاہو پر سنی لیون ایک بار پھر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سنی لیون نے ایک بار پھر وزیراعظم نریندرمودی اور سپر اسٹار سلمان خان کو شکست دے دی ہے۔یاہو پر بھارتیوں کو سب سے زیادہسنی لیون کی تلاش ہے۔یاہو انڈیا کی جاری کردہ فہرست کے مطابق،گزشتہ ایک سال میں جس شخصیت کو بھارتی عوام نے سب سے زیادہ تلاش کیا وہ سنی لیون ہیں، فہرست میں دوسرے نمبر پر وزیرا عظم نریندر مودی جب کہ سلمان کان کا تیسرا نمبر ہے۔