3 دسمبر معذوروں کا عالمی دن

December 03, 2016

پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن تین دسمبر کو منایا جارہا ہے۔یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مختلف سرکاری و نیم سرکاری تنظیموں کے زیراہتمام سیمینارز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا جن میں لوگوں کو اس بات پر قائل کیا جائے گا کہ وہ معذور افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مثبت کوششیں بروئے کار لائیں۔

واضح رہے کہ معذوروں کا عالمی دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 14 اکتوبر 1992 کو منظور ہونے والی قرار داد نمبر47/3 کے تحت ہر سال تین دسمبر کو منایا جاتا ہے۔