نابینا افراد کا ملازمتوں میں کوٹہ کےلئےمظاہرہ

December 04, 2016

لاہور (کرائم رپورٹر) عالمی یوم معذوراں دن کے موقع پر نابینا افراد نے مظاہرہ کیا۔ جس کا اہتمام العجم بوائز سکواٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن فار ڈس ایبلز کے چیئرمین محمد مظفر نے کیا تھا۔ نابینا افراد نے کہا کہ حکومت کے وعدے کے مطابق انہیں ملازمتوں میں تین فیصد کوٹہ کا حصہ نہیں دیا جا رہا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کہ وعدہ کے مطابق ان کو ملازمتیں دی جائیں ۔