دنیا کی وزنی ترین خاتون کو علاج کیلئے بھارتی ویزے کی ضرورت

December 06, 2016

دنیاکی سب سے وزنی خاتون نے علاج کے لیے بھارت سے میڈیکل ویزے کی مدد مانگ لی، سشما سوراج کہتی ہیں کہ خاتون کی ضرور مدد کی جائے گی۔

ایمان احمد ابدولاتی الیگذینڈرا میں رہتی ہے اور غدود کی ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کا وزن 500 کلو تک ہوگیا ہے۔

تقریباً پچیس سال سے انہوں نے گھر سے قدم بھی نہیں نکالا، اس بیماری کا علاج بھارت میں ہے، لیکن انہیں بھارتی ویزا نہیں دیا جارہا تھا۔