امریکی ڈالر یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں کمی

January 12, 2017

کراچی (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم، یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں بالترتیب 35 پیسے، 9 پیسے، 10 پیسے، 1.06 روپے اور 47 پیسے کی کمی رونماہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 106 روپے سے کم ہو کر 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.49 روپے سے کم ہو کر 103.14 روپے رہ گئی۔ مزیدبرآں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.12 روپے سے کم ہو کر 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.46 روپے سے کم ہو کر 26.37 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.86 روپے سے کم ہو کر 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.45 روپے سے کم ہو کر 26.36 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 112.50 روپے سے کم ہو کر 111.44 روپے اور قیمت خرید 109.84 روپے سے کم ہو کر 108.80 روپے رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ قیمت فروخت 128.97 روپے سے کم ہو کر 128.50 روپے اور قیمت خرید 125.92 روپے سے کم ہو کر 125.46 روپے ریکارڈ کی گئی۔