حریت رہنماؤں کا 15روزہ احتجاجی تحریک کا اعلان

January 15, 2017

حریت رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیرمیں 15 روزہ احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا، بھارت کے یوم جمہوریہ 26 جنوری کو یوم سیاہ، 20 اور27 جنوری کو یوم مزاحمت منایا جائے گا۔

حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق، یاسین ملک نے مشترکہ طورپرمزاحمتی تحریک کا اعلان کیا ہے، 16جنوری کو نماز ظہر کے بعدمشترکہ مزاحمتی قیادت دھرنوں کی قیادت کرے گی۔

20جنوری کو یوم مزاحمت منایا جائے گا اور نماز جمعہ کے بعد وادی بھر میں پر امن احتجاج اور ہڑتال کی جائے گی،26 جنوری کو بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، 27جنوری جمعے کو بھی مکمل ہڑتال ہوگی اور نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔