بطور قائد حفیظ نے سرفراز نواز کا ریکارڈ توڑ دیا

January 16, 2017

میلبورن (پی پی آ ئی ) قومی کر کٹ ٹیم کے آ ل را ئونڈر محمد حفیظ آ سٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے کے دوران سابق فاسٹبولر سرفراز نواز کاریکارڈ توڑ دیا ، پہلے ون دے میں اظہر علی ذخمی ہو نے کے بعد پی سی بی نے محمد حفیظ کو قومی ٹیم کی قیادت سونپی جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کیلئے ون ڈے کر کٹ میں کپتا نی کا ڈیبیو کر نے والے معمر ترین قائد بن گئے ۔محمد حفیظ کو 36سال اور 90 دن کی عمر میں کپتا نی ملی اس ے قبل 1984میں سا بق فاسٹ بولر سرفرازنواز نے 35سال116دن کی عمر میں قیادت کی تھی ۔واضح رہے کہ محمد حفیظ اسے پہلے قو می ٹی ٹو ئنٹی کے کپتانی کر چکے ہیں ۔