گجرات، چوری کی مختلف وارا تیں 2 موٹر سائیکلیں اور ملبوسات چرا لیے گئے

January 16, 2017

گجرات (نمائندہ جنگ) چوری کی مختلف واراتوں میں 2 موٹر سائیکلیں اور ملبوسات چرا لیے گئے، بی ڈویژن گجرات کے علاقہ جلالپوری اڈا سے چور موبائل فون کمپنی کے ملازم وسیم جاوید کی موٹر سائیکل ، چور مچھلی چوک بازار میں شاپنگ پر آئے علی اصغر کی موٹر سائیکل جبکہ سول لائن گجرات کے علاقہ مسلم آباد سے چور محمد اکرام کی دکان کے تالے توڑ کر ملبوسات چوری کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔