دو ریاستی حل کو خطرات لاحق نظر آتے ہیں،فرانسیسی صدر

January 16, 2017

فرانسیسی صدر نےفلسطین اسرائیل کے دو ریاستی حل پر بین الاقوامی برادری دہائیوں سے متفق ہے،مگر اب اسے خطرات لاحق نظر آتے ہیں ۔

فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے پیرس میں امن کانفرنس کے موقع پر خطاب میںکہا ٹرمپ کو خبر دار کر دیا،کہا امریکی سفارت خانے کی منتقلی سے امن کوششوں کو نقصان پہنچے گا ،فلسطین اسرائیل تنازع کا دو ریاستی حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے ۔انھوں نے خبر دار کیا کہ امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی سے امن کوششوں کو نقصان پہنچے گا ۔

ٹرمپ کی حلف برداری سے 5 روز قبل 70 ملکوں کے مشترکہ اجلاس اور بیان کو نئے امریکی صدر کے لیے ایک سخت پیغام کے تناظر میں دیکھا جا رہاہے ۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر دیں گے ۔