ڈیرہ غازیخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے،طیبہ عزیز

January 16, 2017

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)ڈیرہ غازیخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، پارٹی میں اپنے مذموم مقاصد کیلئے دھڑے بندی کرنے والے ناکام ہونگے۔مسلم لیگ ن نظریاتی ورکر ز کنونشن ٹوپی ڈرامہ تھا، ورکرز کنونشن کی آڑ میں مسلم لیگ ن کی مرکزی وصوبائی قیادت کوبرا بھلا کہنے والوں کی پارٹی میں راہ ہموار کرنا تھا۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدر میونسپل کارپوریشن، ڈیرہ غازیخان کی ممبرمسز طیبہ عزیز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔آئندہ الیکشن میں نوازلیگ کامیاب ہوگی۔مسز طبیہ عزیز نے کہا ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن کو مضبوط تر مضبوط کرینگے۔مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کو مزید متحرک اور فعال کرینگے، پارٹی میں گرو پ بندی کرنے والی کالی بھیڑوں کو نکال دیں گے۔