اوباما کا الوداعی خطاب سن کر 6سالہ بچی رو پڑی

January 19, 2017

امریکی صدر باراک اوباما کی مدتِ صدارت عنقریب ختم ہوجائے گی جس کی وجہ سے اوباما کے چاہنے والے بیحد افسردہ دکھائی دیتے ہیں۔

اپنے دورِ صدارت میں امریکی صدر اوباماکا بچوں سے لگاؤ اور پیارمتعدد بار دیکھا گیا ہے اور اسی لیے اوباما امریکی بچوں کے پسندیدہ صدر بن گئے ہیں۔

ایک ننھی بچی جو اوباما کے جانے کا سوچ کربیحد غمزدہ ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی چھ سالہ امبر نے امریکی صدر باراک اوباما کا قوم سے الوداعی خطاب سُنا تو پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی اور اپنی والدہ سے رو رو کر اومابا کے جانے کا شکوہ کیا۔