شنیرا اکرم ’کراچی ایٹ ‘ فیسٹیول پہنچ گئیں

January 21, 2017

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا وسیم بچوں کے ہمراہ ’کراچی ایٹ ‘فیسٹول پہنچ گئیں۔

’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اتنے سارے لذیز اور عمدہ کھانے ایک جگہ دیکھ کر ان کا بھوک سے برا حال ہے۔

شنیرا اکرم نے کراچی کےشہریوں کو بہترین موقع سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ بھی دے دیا ، انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کے لیے ایک اچھا موقع ہے،جو ابھی تک یہاں نہیں آئے وہ ضرور آئیں اور اچھا کھانا انجوائے کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلی بار آئی ہیں، ان کے ساتھ بیٹے، بیٹی اور دوست ہیں،جبکہ وسیم اکرم اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے ’کراچی ایٹ ‘فیسٹیول میں نہیں آسکے۔

دوسری جانب ’کراچی ایٹ‘ فیسٹیول کے دوسرے دن بھی کھانے کے شوقینوں کا تانتا بندھا رہا۔

دیسی، چائنیز اور کونٹی نینٹل کھانوں نے آنے والوں کی زبان اور معدہ ہی نہیں،دل اور دماغ بھی چکا چوند کردیئے،بھوک بڑھاتی خوشبوئوں ،اشتہا انگیز کھانوں،مزے مزے کے چٹخاروں سے سجی اس بہار کا نام ’کراچی ایٹ‘ فیسٹیول ہے۔

تین روزہ فیسٹیول کا انعقاد فریئرہال میں کیا گیا ہے،دوسرے دن ویک اینڈ کے سبب کھانوں کے دیوانوں کا رش بہت زیادہ رہااور کیوں نہ ہوتا،دنیا جہاں کے کھانے ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوں تو کہیں اور جانے کی چوائس ہی ختم ہوجاتی ہے۔

کسی کو باربی کیو چاہیے تو کوئی چائنیز اور اطالوی کھانے کی تلاش میں ہے، سردی کی وجہ سے چائے اور کافی پینے والوں کی تعداد بھی کم نہیں،’ کراچی ایٹ‘ فیسٹیول اتوار تک جاری رہے گا۔