کراچی میں موسم صاف اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

January 23, 2017

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم صاف اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت12سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے اورشمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔