پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے ، وزیراعظم

February 09, 2017

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اقتدار سنبھالا تو ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا تھا ،لیکن اب پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے ، اقتصادی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں کےلیے خصوصی صنعتی زون قائم کررہےہیں،آپ کا دورہ پاکستان سرمایہ کاری اور تجارت کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کے لئے اصلاحات کر رہے ہیں، رواں سال ترقی کی شرح 5.5 تک لے گئے اور 2025 تک پاکستان دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہو گا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی اورملک میں غربت میں کمی اور متوسط طبقے کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔

اجلاس میںاٹلی،سنگا پور،برطانیہ،جنوبی کوریا،آسٹریلیا،سویڈن اورچین کے نمائندے سمیت 14 ملکوں کی نامورکمپنیوں کے38 ایگزیکٹوزشریک ہوئے۔