لعل شہباز قلندر درگاہ دھماکا، شہریوں میں غم وغصہ

February 17, 2017

لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں دہشت گردی کے بعد سہون میں مشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور پولیس موبائل کو آگ لگا دی ۔

مظاہرین نے سڑکیں بند کرنے کی بھی کوشش کی، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی اور حالات پر قابو پالیا۔