سربیا کے تماشائیوں نے برازیلین فٹبالر کورلا دیا

February 21, 2017

سربیا میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں نے ہوٹنگ کرکے برازیل کی ٹیم کاناک میں دم کردیا، ایک فٹبالرتو بے چارہ رو ہی پڑا ۔

برازیل کی ٹیم کا سربیا کی مقامی ٹیم سے میچ جاری تھا ۔ سربیا کے حامی تماشائی مسلسل برازیل کے کھلاڑیوں کو مذاق کا نشانہ بناتے رہے ،خاص طور پرایک کھلاڑی لوئزتماشائیوں کے نشانے پر رہا ۔ اگرچہ برازیلین ٹیم ایک گول سے فاتح رہی لیکن لوئزمیچ کے اختتام پر رو دیا۔

اس کا کہنا تھا کہ نوے منٹ تک انہیں ایک طرح سے ذلیل کیا گیا۔ انہوں نے سربین پولیس سے مطالبہ کیا کہ ایسے بدتمیز تماشائیوں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے ۔