رونالڈواب انجلینا جولی کیساتھ ٹی وی ڈرامے میں جلوہ گر ہونگے

February 22, 2017

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) فٹبال کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے رونالڈو اب اداکاری کے میدان میں بھی دھماکے دار انٹری دینے کیلئے تیار ہیں۔جی ہاں پرتگال فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈوہولی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کیساتھ ٹی وی ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گے۔رونالڈو ہولی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ ایک ٹی وی ڈرامہ میں جلوہ گر ہوں گے جو شامی مہاجرین کی مسائل کی عکاسی کریگا۔یہ ڈرامہ ترکی ، مڈل ایسٹ اور لاطینی امریکا سے نشر کیا جائے گا۔ڈرامے کی عکس بندی اپریل کے ابتدائی ہفتے میں شروع ہو گی جس میں شامی خاندان کی کہانی کو پیش کیا جائے گا ۔ ہدایت کار کے مطابق ٹی وی شو میں رونالڈو ، انجلینا جولی ، عرب گلوکارہ نینسی اجرام سمیت دنیا بھر سے اداکار کام کریں گے۔