ڈیرہ بکھا ، عباس نگر ، لا ل سوہانرا میں تجاوزات ، مکینوں کا احتجاج

February 22, 2017

بہاولپور(نامہ نگار)ڈیرہ بکھا ، عباس نگر ، لا ل سوہانرا میں تجاوزات کے باعث راہ گیروں اور ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،اہل علاقہ جام نذیر ، فاروق کمبوہ ، عامر شہزاد ، یاسر منیر ، و دیگر نے بہاولپور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور آر پی او بہاولپور ، ڈی پی او سے تجاوزات کیخلاف بھر پور ایکشن کرنے کی اپیل کی ہے ۔