پنجاب میں آپریشن کیلئے رینجرز کو فری ہینڈ دیا جائے، جاوید ذوالفقار

February 22, 2017

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی سینئر نائب صدر جاوید ذوالفقار نے کہا ہے کہ مفاداتی سیاست نے ریاست کو بھنور میں پھنسا رکھا ہے۔ کرپٹ نظام میں دہشت گردی سے نبرد آزما ہونے کی سکت نہیں۔ ام المسائل کرپشن مفاد پرستوں کے جمہوری کور میں ہے۔ پنجاب میں آپریشن کیلئے رینجرز کو فری ہینڈ دیا جائے۔ حکومتی ایوانوں سے سہولت کاروں کا صفایا کیے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ خام خیالی ہے۔