مخالف کی ٹانگیں توڑنے والا ضمانت خارج ہونے پر جیل منتقل

February 22, 2017

سرگودھا(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا ریاض افضل چھینہ نے مخالف کی ٹانگیں توڑنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خا ر ج کر کے اسے جیل بھجوا دیا ۔چک 48 جنو بی کے رہائشی صفدر نے معمولی تلخ کلا می پر ڈنڈ ے مار کر گاؤں کے غلام حسین کی دونوں ٹانگیں توڑ دی تھیں۔ تھانہ عطاء شہید پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا عدالت نے ملز م کی درخواست ضمانت خار ج کر دی جسے جیل بھجوا دیا گیا۔