ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق

February 22, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کورنگی ، چکرا گوٹھ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار30سالہ وسیم ولد غلام حسین جاں بحق، گلشن غازی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 40سالہ رمضان جاں بحق اور30سالہ نذیر زخمی ہو گیا جو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دیں۔