امریکا:غیرقانونی تارکین وطن کی بےدخلی تیزکرنےکی ہدایت

February 22, 2017

ٹرمپ انتظامیہ نے1 کروڑ 10 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کونکالنے کاعمل تیز کرنےکی ہدایت جاری کر دی ۔ بغیر دستاویزات اورمجرمانہ رکارڈ رکھنے والےغیر قانونی تارکین وطن کو بھی سیکورٹی رسک سمجھا جا ئے گا۔ غیر قانونی طور پر امریکا لائے گئےکم عمر بچوں اور نوجوانوں کوقیام کی اجازت دی جائے گی۔

نئی ہدایات کے مطابق مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے ایسے غیر قانونی تارکین وطن جن کے پاس دستاویزات نہ ہوں تو انہیں بھی ایسے لوگوں کے ساتھ ہی ہدف بنایا جائے گا جو کہ امریکی سیکورٹی کے لیے خطرہ ہیں اور سسٹم کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

تا ہم وہ کم عمر بچے اور نوجوان جنہیں امریکا غیر قانونی طور پر لایا گیا، انہیں امریکا میں رہنے کی اجازت ہو گی۔ اس اقدام سے ہزاروں نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ وہ نئے اقدامات پر عمل درآمد کے لیے دس ہزار مزید آفیسرز کو تعینات کرے گی۔

ہوم لینڈ سیکورٹی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ ان والدین کو بھی سزا دی جائے جو اپنے بچوں کی امریکہ اسمگل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔ ان میموز میں امیگریشن افسران کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو دیکھتے ہی گرفتار کریں۔

وہ امریکی پالیسی بھی ختم کرنے کا تذکرہ میمو میں شامل ہے جس میں غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑ کر چھوڑ دیا جاتا ہے بلکہ اب ان کے کیس کے فیصلے تک انہیں ڈیٹنشن سینٹر میں ہی رکھا جائے گا۔