جرمنی: ڈرائیور نے کار مجمع پر چڑھا دی،1 ہلاک ،2 زخمی

February 26, 2017

جرمنی کے شہر ہائیڈل برگ میں ڈرائیور نے کار لوگوں کے مجمع پر چڑھا دی ۔ واقعے میںایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

حملہ آور نے گاڑی سے اتر کر فرار ہونے کی کوشش کی ،اس نے ہاتھ میں چاقو بھی پکڑ رکھا تھاتاہم پولیس نے فائرنگ کر کے اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔

حملہ آور نوجوان جرمن شہری بتایا جا تا ہے۔