تارکین وطن پر روزانہ 10حملے ،جرمن وزارت داخلہ

February 27, 2017

جرمن وزارت داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں تارکین وطن پر روزانہ اوسطاً10حملے ہوتے ہیں۔

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ برس کے دوران تارکین وطن پر ایک ہزار کے قریب حملے ہوئے ،جن میں ان کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

جرمن حکام کے مطابق تارکین وطن پر ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں 43بچوں سمیت 560افراد زخمی ہوئے ۔