سکھر میں انٹرنیشنل لیول کا سرجیکل یونٹ بنارہے ہیں، خورشید شاہ

February 27, 2017

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سکھر کے عوام کو صحت کی سہولت فراہم کریں گے،یہاں انٹرنیشنل لیول کا سرجیکل یونٹ بنارہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہناتھاکہ ایک سے ڈیڑھ سال میں سکھر میں صحت مند لوگ ہوں گے،یہاں کھیلوں کے میدان ہوں گے ،شہر کو میڈیکل حب بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکھر میں 100بستروں پر مشتمل اسپتال جبکہ 200بستروں کا گائنی وارڈ بنایا جارہا ہے ۔