اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات پر ایف آئی اے اور پی سی بی میں تنازع

March 11, 2017

اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات پر ایف آئی اے اور پی سی بی کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اسپاٹ فکسنگ کی ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے سے گریزاں ہے، پی سی بی نے ایف آئی اے کو شرجیل خان اور خالد لطیف کے موبائل فون نہیں دیے، وہ اب تک پی سی بی کے پاس ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے جن کھلاڑیوں کے موبائل فون کا ڈیٹا لیا اس کی قانونی حیثیت نہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کرنل ریٹائرڈ اعظم نے ایف آئی اے حکام سے ملاقات کی، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انہیں تحقیقات کے لیے کھلاڑیوں کے موبائل فون کی ضرورت ہے۔