فائدہ فاروق ستار کو ہوگا، وہ مظلوم ثابت ہوگئے، شاہی سید

March 18, 2017

اے این پی کے رہنما شاہی سید کہتے ہیں ادارے اپنی تضحیک خود کر رہے ہیں،ایسی گرفتاری اور رہائی سے فائدہ فاروق ستار کو ہوگا، کیوں کہ وہ مظلوم ثابت ہوگئے ۔

جیو نیوز سے خصو صی بات چیت میں کہی شاہی سید نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اور لندن ایک ہی ہیں، دونوں اپنے کرمنل لوگوں کو بچانا چاہتے ہیں ، آج نہیں تو کل اکٹھا ہوجائیں گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو گیم ہورہا ہے اس سے فائدہ فاروق ستار کو ہوگا۔