جامعہ سندھ، ایم ایس سی میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ 27 مارچ کو ہونگے

March 21, 2017

جامشورو(نامہ نگار) جامعہ سندھ جامشورو کے عابدہ طاہرانی سندھ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر غلام علی جاریکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رورل ڈیولپمنٹ (ڈسٹنس لرننگ) پروگرام 2017ء کے تحت ایم ایس سی (پریویس) میں داخلے کے لیے ٹیسٹ 27 مارچ کو صبح 10 بجے سینٹر میں لیے جائیں گے۔